آندھراپردیش میں 5 کروڑ 7 لاکھ رائے دہندے

   

الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کیں، 9 اضلاع میں اضافہ اور 4 اضلاع میں ووٹرس کی کمی

حیدرآباد۔6۔ جنوری (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے آندھراپردیش کے لئے فہرست رائے دہندگان کی قطعی تفصیلات جاری کردی ہے جس کے تحت ریاست میں جملہ رائے دہندے 50736279 ہیں جن میں سے مرد رائے دہندوں کی تعداد 20134664 جبکہ خاتون رائے دہندوں کی تعداد 20597544 ہے۔ تھرڈ جینڈر رائے دہندے 4071 ہیں۔ الیکشن کمیشن کی تفصیلات کے مطابق عام رائے دہندوں کی تعداد 40661331 ہے جبکہ این آر آئی ووٹرس 7033 اور سرویس ووٹرس کی تعداد 67935 ہے۔ ریاست میں 169916 نئے رائے دہندے شامل کئے گئے جن میں مرد 85777 ، خواتین 84092 اور تھرڈ جینڈر 47 ہیں۔ آندھراپردیش میں گزشتہ کے مقابلہ 0.07 فیصد رائے دہندو کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے فہرست رائے دہندگان کی جانچ کے دوران 140372 رائے دہندوں کے نام حذف کردیئے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے وجیانند نے تمام اسمبلی حلقہ جات کے رائے دہندوستان کی تفصیلات جاری کی۔ سابق میں ریاست میں پولنگ مراکز کی تعداد 45917 تھی جن میں 33 کا اضافہ کیا گیا اور جملہ پولنگ مراکز 45950 ہوچکے ہیں۔ 9 اضلاع میں رائے دہندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جبکہ 4 اضلاع میں تعداد کم ہوئی ہے۔ وشاکھاپٹنم میں 16745 ، کرنول 15092 اور مشرقی گوداوری میں 13377 رائے دہندوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ مغربی گوداوری میں 28721 ، پرکاشم 8432 ، کڑپہ 1738 اور چتور میں 1221 ووٹرس کے نام کم ہوئے ہیں۔ رائے دہندوں کی تعداد میں اضافہ کے تحت گنٹور ، وشاکھاپٹنم اور کرشنا سرفہرست ہیں۔ رائے دہندوں کی تعداد میں کمی وجئے نگرم ، کڑپہ ، پرکاشم اور نیلور میں ہوئی ہے۔وشاکھاپٹنم کے بھیملی اسمبلی حلقہ میں ریاست میں سب سے زیادہ رائے دہندے 329669 درج کئے گئے جبکہ سب سے کم رائے دہندے مغربی گوداوری ضلع کے نرسا پورم اسمبلی حلقہ میں 167596 درج کئے گئے۔ ر