حیدرآباد 22 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ آندھراپردیش حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ کو امراوتی سے کرنول منتقل کرنے کی تجویز مرکز کو ملی ہے۔ وائی ایس آر کانگریس ارکان کے سریدھر اور سی انورادھا کے سوال پر وزیر قانون نے بتایا کہ منتقلی کیلئے حکومت کو ہائیکورٹ سے مشاورت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے انتظامی اخراجات کی تکمیل ریاستی حکومت کرتی ہے، لہذا منتقلی کا فیصلہ حکومت اور ہائیکورٹ کو کرنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ جگن حکومت ریاست میں تین دارالحکومتوں کے قیام کی تجویز رکھتی ہے۔ قانونی دارالحکومت کے طور پر کرنول کا انتخاب کیا گیا جہاں ہائیکورٹ اور دیگر اہم عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ر