حیدرآباد۔/15 مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر ٹی سیتا رام نے آج ایوان میں ہنگامہ آرائی اور کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر 12 تلگودیشم ارکان اسمبلی اور وائی ایس آر کانگریس کے رکن اسمبلی کوٹم ریڈی سریدھر ریڈی کو ایوان سے معطل کردیا ہے۔ تلگودیشم کے معطل شدہ ارکان اسمبلی میں بی اشوک، کے اچن نائیڈو، آدی ریڈی بھوانی، این چنا راجپا، جی بابو، پی کیشو، جی رام موہن، این راما نائیڈو، ایم راما راجو، جی روی کمار، سامبا سیوا راؤ، بی بالا ویرانجنا سوامی شامل ہیں۔ ان میں سے پی کیشو، این راما نائیڈو اور کے سریدھر ریڈی کو بجٹ اجلاس کے اختتام تک ایوان سے معطل کرنے کا اسپیکر نے اعلان کیا۔ اسی دوران وائی ایس آر کانگریس کے رکن کوٹم ریڈی سریدھر ریڈی نے معطلی کو غیرضروری قرار دیا۔ر
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اسمبلی حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے حکومت سے مطالبہ کررہے تھے۔ سریدھر ریڈی اسپیکر کے پوڈیم کے پاس پہنچ کر احتجاج کرنے لگے۔ ر
معطلی کے باوجود وہ اسپیکر کے پوڈیم کے پاس احتجاج کرتے رہے اور کہا کہ کسی غلطی کے بغیر ہی ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ تلگودیشم ارکان آبپاشی پراجکٹس اور دیگر معاملات میں بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرتے رہے۔ر