آندھرا پردیش براہ حیدرآباد۔ مہاراشٹرا گانجہ منتقل کرنے والا شخص گرفتار

   

20 لاکھ 50 ہزار مالیتی گانجہ ضبط، دیگر خاطیوں کی تلاش، ایس او ٹی کی کارروائی
حیدرآباد۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش براہ حیدرآباد، مہاراشٹرا منتقل کئے جارہے گانجہ کے ایک بڑے ریاکٹ کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے بے نقاب کردیا اور ایک فرار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 102 کیلو گانجہ کے بشمول 20,50,000 روپے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے بتایا کہ 29 سالہ بدادت روی عرف نانی ساکن کتہ گوڑم کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ سریش ساکن چنٹور مشرقی گوداوری بھانوداس اور رمیش ساکنان ظہیرآباد اور شاہین ساکن ممبئی مفرور ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ بدادت روی گانجہ منتقلی کا کام کرتا تھا جو بھدراچلم سے ظہیرآباد گانجہ منتقل کررہا تھا۔ 102 کیلو گانجہ کو لے کر براہ ایلندو ظہیرآباد روانہ ہو رہا تھا کہ جیڈی میٹلہ چوراہے پر ایس او ٹی ملکاجگیری پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدادت روی کو گرفتار کرلیا۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ روی کے خلاف کتہ گوڑم میں فارسٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سابق میں کارروائی کی گئی تھی اور چتور مشرقی گوداواری میں انجام دی گئی۔ ایک واردات میں بھی روی ملوث پایا گیا۔ اس ٹولی کا اصل سرغنہ سریش جو چتور کا ساکن پولیس اس کی تلاش میں جٹ گئی ہے جو گانجہ سپلائی کرتا ہے۔ پولیس سریش کے علاوہ دیگر مفرور خاطیوں کی تلاش کے اقدامات کررہی ہے۔ ع