آندھرا پردیش میں بھی آئندہ تین دن بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد 22 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے آندھرا پردیش میں آئندہ تین دن تک اوسط سے تیز بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ کہا گیا کہ ماسون سرگرم ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں آئندہ تین دن بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔