امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے 1746 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 20 اموات پیش آئی ہیں۔ ریاست میں جملہ متاثرین کی تعداد 19,90,656 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 13,615 تک جا پہونچی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں20 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں جملہ 1648 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 18,786 ہوگئی ہے ۔