آندھرا پردیش میں کورونا کے 9,536 نئے پازیٹیو کیس

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 5.67 لاکھ تک جا پہونچی ہے جبکہ آج اتوار کو کورونا کے مزید 9,536 نئے پازیٹیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں اب تک جملہ 46 لاکھ کورونا معائنے کئے گئے ہیں۔ تازہ ترین بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح تک جملہ 10,131 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے مزید 66 افراد فوت بھی ہوئے ہیں جن سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,912 ہوگئی ہے ۔ اب تک ریاست میں جملہ 4.67 لاکھ مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ مزید 95,072 ایکٹو کیس موجود ہیں۔ مغربی گوداوری ضلع میں یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1414 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔مشرقی گوداوری ضلع میں 1076 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔