کڑپہ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کڑپہ کے جمل مڈگ کا آج چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سناپا رالو پلی میں رائلسیما ائل پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چندر بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش کو Steel State بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ریاست آندھرا پردیش کو Industrial Hub میں تبدیل کریں گے۔ JSW رائلسیما اسٹیل پلانٹ کو 16,350 کروڑ کے صرفے سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ ملک میں اپنی طرز کا پہلا Greon Steel بنانے والے ائل پلانٹ کی تعمیری جاری ہے۔ ریاست میں نہ صرف وشاکھاپٹنم بلکہ علاقہ رائلسیما کو بھی اسٹیل سیما میں تبدیل کیا جائے گا۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ دو برسوں میں تلگودیشم اور متحدہ حکومت نے صرف علاقہ رائلسیما کے لئے 4 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس علاقہ کے بے روزگار نوجوانوں کو بڑی تعداد میں روزگار سے وابتہ کیا جائے گا۔ گزشتہ کی تلگودیشم حکومت نے اننتا پورم میں Kia کار کا پلانٹ لگایا گیا تھا جس سے اس ضلع میں کافی ترقی دیکھنے کو ملی۔ تاحال Kia پلاٹ میں 19 لاکھ kia کاریں بنائی جاچکی ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اس علاقہ کی ترقی کس کے دور اقتدار میں ہوئی یہ عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا۔