آندھرا پردیش کے 10 اضلاع میںچار ماہ میں اضافی بارش

   

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش میں 26 ستمبر تک چار ماہ کے عرصہ میں آندھرا پردیش کے 10 اضلاع میں اضافی بارش ہوئی ہے ۔ صرف وشاکھاپٹنم اور وجیانگرم ضلع میں اوسط بارش ہوئی ہے جبکہ سریکا کلم وہ واحد ضلع ہے جہاں بارش معمول سے کم ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈاٹا کے مطابق آندھرا پردیش میں پانچ اضلاع ایسے ہیں جہاں معمول سے 60 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ ان میں کڑپہ سر فہرست ہے جہاں 115 فیصد اضافی بارش ہوئی ہے ۔ اسی طرح چتور ‘ اننت پور اور کرنول و نیلور میں بھی اضافی بارش ہوئی ہے ۔ پرکاشم ‘ کرشنا ‘ گنٹور ‘ مشرقی و مغربی گوداوری اضلاع میں بھی جاریہ مانسون سیزن میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وشاکھاپٹنم اور وجیا نگرم اضلاع میں بارش اوسط ہی رہی ہے اور سریکا کلم ریاست کا وہ واحد ضلع ہے جہاں معمول سے 25 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔