آنکھوں کی روشنی پروگرام کی کامیابی کیلئے اقدامات کی ہدایت

   


نظام آباد ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کی ویڈیو کانفرنس

نظام آباد۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کنٹی ویلگو ( آنکھوں کی بینائی) ، ہمار ا گائوں ۔ ہمارا مدرسہ ، ہریتا ہرم ، ڈبل بیڈ روم کی تعمیر ، فہرست رائے دہندگان میں ناموں کا اندراج ، دھرنی کے علاوہ دیگر چیزوں پر تفصیلی طور پر جائزہ لیتے ہوئے حکومت کی جانب سے با وقار طور پر شروع کردہ کنٹی ویلگو پروگرام کی کامیابی کیلئے صد فیصد اقدامات کریں اور منصوبہ بندی سے آگے بڑھیں ۔ ضلع سطح پر ، ڈیویژن سطح پر میونسپل سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے ، 18 سال سے زائد عمر یافتہ افراد کو آنکھوں کا معائنہ کرنے اور آبادی کے تناسب سے پرائمری ہیلت سنٹر سطح پر منصوبہ بندی کے ذریعہ پروگراموں کو انجام دیں ۔ کسی بھی صورت میں یہ پروگرام کو درمیان میں نہ روکے اور صد فیصد کامیاب بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ ہمارا گائوں ہماراا مدرسہ کے تحت جاری کاموں کو جنگی خطوط پر انجام دینے پہلے مرحلہ میں منظور کردہ 114 مدارس کے تعمیری کاموں کو انجام دیتے ہوئے آہکپاشی کریں ۔ طمانیت روزگار کے تحت منظور کردہ کاموں کو مکمل کرنے 30 لاکھ سے زائد تخمینہ والے کاموں کی تکمیل کیلئے ارکان اسمبلی سے تعاون حاصل کریں ۔ ایم پی ڈی اوز ان مدارس کا جائزہ لیں اور مدارس میں شجرکاری کرنے کارپوریٹ سطح کی تعلیمات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے عہدیداروں کو کہا کہ ہریتا ہرم کے تحت سڑکوں کے دونوں جانب پودے لگانے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر چترا مشرا ، چندر شیکھر ، ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشنم بھی موجود تھے ۔