حیدرآباد/26 فروری ( سیاست نیوز) آنکھوں کی روشنی ‘ پروگرام کے تحت تاحال 53 لاکھ 85 ہزار 71 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 9 لاکھ 93 ہزار 461 افراد میں ریڈنگ گلاسیس تقسیم کئے گئے۔1500 ٹیمیں سرگرم ہیں۔ 6 لاکھ 93 ہزار افراد کیلئے مخصوص گلاسیس کا آرڈر دیا گیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق 53 لاکھ افراد کا معائنہ ریاست کی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔