آنکھوں کی روشنی پروگرام 70 لاکھ عوام کے آنکھوں کا معائنہ

   

12 لاکھ ریڈنگ گلاسیس کی تقسیم ، 8 لاکھ پرسکپریشن گلاسیس کی نشاندہی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ تاحال ( کنٹی ویلگو ) آنکھوں کی روشنی پروگرام میں 70 لاکھ عوام کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ 20 لاکھ عوام میں ریڈنگ گلاسیس تقسیم کئے گئے ۔ 8 لاکھ افراد کو پرسکپریشن گلاسیس کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ ریاستی وزیر صحت نے گجویل میں انعقاد کیے جانے والے کنٹی ویلگو کیمپ کا اچانک معائنہ کیا ۔ آنکھوں کا معائنہ کرانے کے لیے پہونچنے والی خواتین سے طبی خدمات کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ خواتین کی جانب سے طبی خدمات بہتر ہونے کی تصدیق کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 70 لاکھ عوام کا کامیابی کے ساتھ آنکھوں کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ معائنہ کرانے والوں میں 38 لاکھ خواتین اور 32 لاکھ مرد ہیں ۔ اس پروگرام پر مردوں سے زیادہ خواتین ردعمل کا اظہار کررہی ہیں ۔ تاحال 12 لاکھ افراد میں ریڈنگ گلاسیس تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اس طرح 8 لاکھ افراد کو پرسکرپشن گلاسیس ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے کہا کہ آنکھوں کی روشنی پروگرام سے 20 لاکھ افراد کے آنکھوں کے مسائل دور ہوئے ہیں ۔ 4565 گرام پنچایتوں اور 1616 میونسپل وارڈس میں کنٹی ویلگو پروگرام کیمپس کا انعقاد مکمل ہوگیا ہے ۔ 100 دن میں ریاست کے تمام شہریوں کے آنکھوں کا معائنہ کرانے کا نشانہ مختص کرتے ہوئے کام کیا جارہا ہے ۔ وزیر صحت نے آنکھوں کی روشنی پروگرام کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر محکمہ صحت محکمہ پنچایت راج محکمہ بلدی نظم و نسق کے عملہ کو مبارکباد پیش کی ۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے مقامی اداروں کے عوامی منتخب نمائندوں کو اہم رول ادا کرنے پر زور دیا ۔۔ ن