آن لائین خریداروں کو انعامات کے نام دھوکہ دہی ، چار افراد گرفتار

   

عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ، سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) آن لائن خریداروں کو انعامات اور تحفوں کے نام پر راغب کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کا دھوکہ دینے والی ایک ٹولی کو سائبر کراکئم پولیس سائبر آباد نے بے نقاب کردیا اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس ٹولی کے دیگر دو شاطر دھوکہ باز مفرور بتائے گئے ہیں۔ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر وی سی سجنار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 22 سالہ سندیپ کما عرف اریان ساکن شیخ پورہ سرائے بہار 30 سالہ مانک چند پاسوان ساکن ہرسال گنج تاوڈا بہار 30 سالہ توصیف احمد ساکن غازی آباد دہلی، 30 سالہ وکاس کمار ساکن لکشمی نگر دہلی کو گرفتار کرلیا جبکہ سندیپ پاسوان اور بپن کمار مفرور بتائے گئے ہیں۔ سائبر کرائم پولیس سائبر آباد نے 13 نومبر کو ایک شکایت حاصل کی تھی جس میں شکایت گذار خاتون نے انعام کے نام پر دھوکہ دہی اور لاکھوں روپئے ہڑپنے کی شکایت کی تھی۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ معروف آن لائن خریداری کی ویب سائٹ سنائپ ڈیل کے ذریعہ ایک خاتون نے آلو کٹر کی خریداری کی تھی جس کے تھوڑی دیر بعد اس خاتون کو ایک میسیج حاصل ہوا جس میں اس کو خوشخبری دی گئی کہ وہ انعام میں کار جیت چکی ہے،جس پر خاتون خوش ہوئی اور اس نے ایک فرضی کسٹمر کیر سے رابطہ قائم کیا جبکہ ان دھوکہ بازوں نے گوگل پر پیش کیا تھا۔ اس کے بعد اس خاتون کو اطلاع دی گئی کہ وہ ٹاٹا نیشان گاڑی کی مالک بن گئی ہیں۔ لہذا کمپنی رجسٹریشن کی رقم 6,500 روپئے ادا کئے جائیں جس کے بعد اس خاتون سے خود کو کمپنی کا ذمہ دار ملازم ظاہر کرتے ہوئے ایک شخصی رابطہ میں آگیا اور اس نے اپنا فرضی شناختی کارڈ بھی اسے روانہ کیا جس کے بعد آر ٹی اے فیس، جی ایس ٹی ، انشورنس، اور گاڑی کے مینٹیننس کے نام پر مختلف مراحل میں مختلف بینک اکاؤنٹس میں اس خاتون کے ذریعہ ان دھوکہ بازوں نے 2لاکھ 80 ہزار روپئے حاصل کرلئے ۔ خاتون کو ان کی چالاکی پر شک ہوا اور اس نے یقین کرلیا کہ وہ دھوکہ کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد اس خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ سائبر آاد کی سائبر کرائم پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر پولیس مسٹر سی ایچ وائی سرینواس کمار کی قیادت میں اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ سائبر آباد پولیس نے عوام الناس کو اس طرح کے دھوکہ باز افراد سے چوکنا رہنے اور آن لائن خریداری میں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا۔