آٹو سارق گرفتار ، آٹوز ضبط

   

حیدرآباد : /5 اکٹوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں پاسنجر آٹو کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے دو لاکھ مالیاتی مسروقہ آٹوز ضبط کرلئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ آٹو ڈرائیور ایم راجو ساکن یوسف گوڑہ رحمت نگر اور اس کے ساتھی سائی پرساد جو عادی شرابی ہے نے مدھورا نگر علاقہ میں پارک کئے ہوئے دو آٹو کا سرقہ کرلیا تھا ۔ اس سلسلہ میں مدھورا نگر پولیس نے سرقہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا جبکہ ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایم راجو کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ آٹو برآمد کرلیا ۔