آٹھویں کلاس کی ممتا کا پارکنگ کےپراجکٹ کی تیاری، ریاستی سطح پر ستائش

   

سرپور ٹاؤن ۔ 15 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاؤن منڈل کے گھنے جنگلاتی والے علاقہ اور پسماندہ علاقہ بھو پال پٹنم کے ساکن رمیش اور رینوکا کی لڑکی ممتا نے اپنے اساتذہ کی مدد ساتھ بڑھتی ہوئی ٹریفک اور وتھوٹ مین پارکنگ سے متعلق پراجیکٹ کی تیاری کرتے ہوئے ممتا نے اپنے نام کے ساتھ ساتھ گاؤں اور والدین کے علاوہ ضلع کا نام روشن کیا۔ اس سلسلے میں پروجیکٹ کی تیاری کرنے والے ممتا کے گھنے جنگلاتی اور پہاڑی علاقے اس کے مکان پہنچ کر ممتا سے ملاقات کرنے پر ممتا نے سیاست نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں ساتویں جماعت سے کوشش کر رہی ہوں۔ اب میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہوں۔ ممتا نے کہا کہ ساتویں جماعت سے وتھوٹ مین( بغیر آدمی کے گاڑی کو پارک کرنے کے لیے) پارکنگ پروجیکٹ کی تیاری کرتی آرہی ہوں۔ ممتا کو منڈل سطح پر تہنیت و انعام سے نوازا گیا۔ ممتا نے کہا کہ سائنس فیر کے میدان میں مجھے ضروری اشیاء اور آلات حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی تو میں آگے بڑے بڑے پراجیکٹ بنانے کی کوشش کرنے کا عزم رکھتی ہوں۔ اس کے بعد ضلع سطح پر منتخب کرتے ہوئے کاما ریڈی میں سائنس فیر پروگرام شرکت کرنے کا موقع ملا۔ مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ کے علاوہ سب کلکٹر شردہ شکلہ ائی اے ایس، ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر یوراج، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر للیتا، ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے ہریتا ائی اے ایس کے علاوہ ریاستی سطح پر پر ممتا کی ذہنی قابلیت کی ستائش کی جا رہی ہے۔