آپ دھونی کی قدر و قیمت کا اندازہ نہیں کرسکتے : گواسکر

   

نئی دہلی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ’’برائے کرم آپ اس ذی مرتبہ شخص کو اپنے حال پر چھوڑدیں‘‘ سابق کپتان سنیل گواسکر نے یہ الفاظ ویٹرن کھلاڑی مہیندر سنگھ دھونی کے بارے میں کہے اور زور دیا کہ ان کے مصمم ارادہ میں فقدان کے باوجود اس ویٹرن کھلاڑی کی قدر و قیمت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ دھونی نے اڈیلیڈ کے دوسرے ونڈے میں نصف سنچری بنائی جس میں ان کے شاندار چھکے بھی شامل تھے اور ان کے شاندار کھیل کے باعث ٹیم کے دباؤ میں کمی آئی ۔ گواسکر نے انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے اعتماد ہے کہ اس ذی مرتبہ شخص کو اپنے حال پر چھوڑ دیں، وہ یقینا اچھی کارکردگی کی طرف لوٹ آئے گا‘‘۔