آکسیجن کی قلت کی وجہہ سے فوت ہونے والوں کو 5لاکھ روپئے دے گی دہلی حکومت

,

   

یہ رقم کویڈ کی وجہہ سے مرنے والوں کی فیملیوں کے لئے پہلے اعلان کردہ 50000روپئے معاوضہ میں شامل کی جائے گی۔
نئی دہلی۔مذکورہ دہلی حکومت آکسیجن کی قلت سے فوت ہوجانے والے کویڈ مریضوں کے افراد خاندان کو معاوضہ کے طور پر لاکھ روپئے دے گی۔

یہ رقم کویڈ کی وجہہ سے مرنے والوں کی فیملیوں کے لئے پہلے اعلان کردہ 50000روپئے معاوضہ میں شامل کی جائے گی۔اس معاوضہ کا فریم ورک تیار کرنے کے لئے چھ ڈاکٹرس کی ایک کمیٹی عام آدمی پارٹی حکومت نے تشکیل دی ہے۔

کمیٹی مذکورہ فریم ورک کا فیصلہ کرے گی جس کی بنیا د پر زیادہ سے زیادہ 5لاکھ روپئے معاوضہ دیاجائے گا۔

کمیٹی کو متعلقہ کسی بھی اسپتال میں اسٹاک‘ آکسیجن کی سربراہی او رقلت سے متعلق کسی بھی دستاویز کی جانچ کرنے کااختیار حاصل ہوگا۔

ہفتہ واری اساس پر یہ کمیٹی پرنسپل سکریٹری (ہیلتھ) دہلی کو رپورٹ روانہ کرے گی