ائیل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے پٹرول‘ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔ ذرائع

,

   

او پی ای سی ممبرس میں سے کسی ایک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں کمی کا مارکٹ پر اثر نہیں پڑیگا
نئی دہلی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تیل مارکٹینگ کمپنیاں (او ایم سی) ممکن ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لائیں گے۔کمپنیوں نے اپنا نقصان تقریباپوراکرلیاہے اوروہ معمول کے قریب ہیں جیسا کہ ان کے مثبت سہ ماہی نتائج سے ظاہر ہے۔

اس کے نتیجے میں کمپنیوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی توقع ہے کیونکہ انہیں اب ایندھن میں کم وصولیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔

مذکورہ ذرائع نے کہاکہ ”او ایم سی ایس کا بہترین سہ ماہی نتیجہ ہے اور وہ ایک او ربہترین سہ ماہی نتیجے کی طرف گامزن ہیں۔ لہذا توقع کی جارہی ہے کہ ڈیزل او رپٹرول میں کمی ائیگی کیونکہ وہ ڈیزل او رپٹرول پر کوئی انڈر ریکوری نہیں ہے“۔

ذرائع کے بموجب او پی ای سی ممبرس میں سے کسی ایک کی جانب سے تیل کی پیدوار میں کمی کا مارکٹ پر اثر نہیں پڑیگا۔ پٹرولیم او ر گیس کی وزرات کے ایک عہدیدار کے بموجب یہاں پر ایک معمولی اثر ہوگا مگر مارکٹ میں تیل کی وافرمقدار موجود ہے۔

اتوار کے روز او پی ای سی ممالک نے باقی سال کے تیل کی پیدوار میں کمی کی منصوبہ بندی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔سعودی عربیہ جودنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کنندہ ہے نے بھی جولائی سے شروع ہونے والی پیدوار میں مزیدکٹوتی کو لاگو کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پرپیش کش کی ہے۔

تاہم ذرائع نے بتایاکہ تیل کی پیدوار کرنے والوں کے ان فیصلوں سے خام تیل کی سپلائی میں کمی کا امکان نہیں ہے۔