ائین کے صفحات کو مندمل ہونے سے بچانے میں ناکامی پر ہم تو مایوس ہوکر ایوان سے چلے گئے تھے مگر۔ منوج جہا۔ ویڈیو

,

   

شاہین باغ نے انچل کا پرچم بنایاہے۔

راشٹریہ جنتا دل کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جہا نے ایوان راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے دوران کہاکہ جب 11ڈسمبر کے روز شہریت ترمیمی قانون بل کی شکل میں ایوان میں پیش کیاگیا

اور اس کو منظوری مل گئی تب ہم ائین کے صفحات کو مندمل ہونے سے بچانے میں ناکامی پر مایوس ہوکر ایوان سے چلے تو گئی تھے مگر حکومت کے اس عامرانہ اقدام کے خلاف سڑکیں روشن ہوگئیں۔

میں یہ بات بڑے دعوی کے ساتھ کہہ رہاہوں کہ اپنی ساری زندگی میں اتنا منظم احتجاج میں نے کبھی نہیں دیکھا ہے۔

کہنے والے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم نے یہ تحریک شروع کی اور حقیقت بات تو یہ ہے کہ ہمارے اندراتنی اوقات ہوتی کہ ہم اس طرح کی تحریک شروع کرسکیں تو ہم اپوزیشن میں نہیں بلکہ حکمرانوں کے زمرے میں ہوتے تھے۔

انہوں نے آگے مجاز کی شاعری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ شاہین باغ کی عورتوں نے آنچل کاپرچم بناکر ثابت کردیا کہ وہ ائین کی حفاظت کے لئے سب سے آگے ہیں

اور میں سمجھتاہوں کہ ایوان کے ہر شخص کو شاہین باغ کی عورتوں کی خدمت میں سلام پیش کرنا چاہئے۔

اٹھ منٹ کے مکمل خطاب کو سننے کے لئے منوج جہا کا یہ ویڈیو ضرور دیکھیں

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=DAlb5HIcm3c