ائی ایس ائی حمایت والئے خالستانی دہشت گردحملے کی تیاری کا دہلی پولیس نے کیاپردہ فاش‘ چار ہوئے گرفتار

,

   

مذکورہ گرفتار کئے گئے ملزمین کی شناخت 31سالہ لکھ ویندر سنگھ عرف ماترو‘ 21سالہ گروجیت عرف گوری‘ 26سالہ ہرمیندر سنگھ اور 28سالہ سکھدیو سنگھ عرف سوکھا کے طور پر ہوئی ہے۔


نئی دہلی۔ گینگسٹرس کے خلاف اپنی جاری اپریشن میں مذکورہ دہلی پولیس کے اسپیشل سل نے پاکستانی کی ائی ایس ائی کی حمایت والے دہشت گرد انہ طریقہ کار کے چار شارپ شوٹرس کو گرفتار کرلیاہے‘ اس بات کی جانکاری ایک عہدیدار نے دی ہے۔

مذکورہ گرفتار کئے گئے ملزمین کی شناخت 31سالہ لکھ ویندر سنگھ عرف ماترو‘ 21سالہ گروجیت عرف گوری‘ 26سالہ ہرمیندر سنگھ اور 28سالہ سکھدیو سنگھ عرف سوکھا کے طور پر ہوئی ہے۔

مذکورہ مجرمین کینڈا نژاد سرغنہ سے دہشت گرد بننے والے لکھبیر سنگھ’لنڈا‘ اورپاکستانی نژاد خالستانی دہشت گرد ہرویندر سنگھ ’رنڈا‘ کی ایماء پر کام کررہے تھے۔

رنڈا اور لنڈا دونوں کا آخری مقصدان کامو ں کوانجام دینا ہے جو پنجاب میں دہشت گردی کی بحالی کاباعث بن سکتے ہے‘جسکے لئے چینی گرانائیڈ‘ اے کے 47اور ایم پی 5رائفلیں اور سابق چینی فوج اسٹاک اسٹار پستولیں کے ساتھ ائی ایس ائی ان کی حمایت کررہا ہے۔

ڈی سی پی اسپیشل سل منیشی چندرا کے بموجب پہلی گرفتاری 24ستمبر کے روز اس وقت عمل میں ائی جب دہلی کے سرائے کالے خان سے سخت گیر مجرم مارتو کو گرفتار کیاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ”ان کی تفتیش کے بعد 13اکٹوبر کے روز گرومیت عرف گوری کی حمل ونقل ائی ایس بی ٹی گیٹ دہلی کے پاس معلوم ہوئی اور اس کو گرفتار کرلیاگیاتھا“۔

ڈی سی پی نے کہاکہ ”گوری نے انکشاف کیاکہ ہرمیندر اور سکھ دیو سوکھا سرجد پار سے لنڈا اور رانڈا کے اپریشنوں کی بڑی کاموں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔دونوں ہرمیندر اور سکھ دیو کو18اکٹوبر کے روز پنجاب کے موگا سے گرفتار کیاگیاہے“۔

چند دن قبل اسی سنڈیکٹ کا ایک اورخوفناک رکن دیپک عرف تنو جو 1-2اکٹوبر کے درمیان شب پنجاب پولیس کی تحویل سے فرار ہوا تھاراجستھان کے اجمیر سے گرفتار کرلیاگیاتھا اس کی تحویل سے پانچ دھماکو خیز چین کے ہینڈ گرانائیڈس پائے گئے تھے۔

درایں اثناء گرفتار کئے گئے ملزمین سے تفتیش میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ہرمیندر او رسوکھا ایک دوسرے سے رابطہ کرکے ائی ایس ائی کی ایماء پر سرحدبھر میں ڈرونس کے ذریعہ ہتھیار اور اصلحہ چھوڑنے کاکام کرتا ہے۔

عہدیدارو ں نے مزیدکہاکہ ائی ایس ائی او رائی ایس ائی کی حمایت والے دہشت گردوں رند ااور لنڈاکی بڑی سازش ہندوستانی عوام میں مذہبی اورفرقہ وارانہ خطوط پر بدامنی پھیلانے کی ایک بڑی سازش ہے