ائی ایم ڈی نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش کا انتباہ دیا

,

   

محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں بارش‘ گرج چمک‘ اور تیز ہواؤں اور گرم لہروں کے لئے زراعی موسمیات اڈوائزری بھی جاری کی ہے
نئی دہلی۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (ائی ایم ڈی) نے پیر کے روزملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارش پر مشتمل الرٹ جاری کیاہے۔

ائی ایم ڈی نے کہاکہ ”ایسٹ سنٹرل‘ نارتھ ویسٹ اور ویسٹ انڈیا میں اگلے 4-5دنوں میں سرگرم مانسون کی صورتحال برقرار رہے گی اور ساوتھ ویسٹ مانسون گجرات‘ راجستھان‘ ہریانہ‘ پنجاب‘ اور ویسٹرن ہمالیائی علاقوں کے باقی حصوں میں اڈونس پیش رفت کررہا ہے“۔

ایک پریس ریلیز میں ایجنسی نے مزیدکہاکہ ”جنوب مغربی مانسون شمالی بحیرہ عرب کے کچھ مزید حصوں‘ گجرات‘ راجستھان‘ ہریانہ‘ پنجاب کے کچھ حصوں‘ جموں‘ کشمیر اورلداخ کے باقی حصوں میں آج 26جون کو مزیدآگے بڑھے گا“۔

ائی ایم ڈی نے مزیدکہاکہ اگلے 2دنوں کے دوران گجرات‘ راجستھان‘ ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں میں جنوب مغربی مانسون کے مزیدآگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہیں“۔

مذکورہ ایم ای ٹی ایجنسی نے ایک ریلیز میں کہاکہ ”مشرقی اور محلقہ شمال مشرقی ہندوستان کے لئے اگلے 5دنوں کے دوران علاقے میں الگ تھلگ گرج چمک کے ساتھ /اعتدال پسند بارش کاامکان بہت زیادہ ہے۔

آسام او رمیگھالیہ‘ ارونا چل پردیش میں 29اور30جون کو الگ تھلگ گرج چمک کے ساتھ /اعتدال پسند بارش کاامکان بہت زیادہ ہے۔ دودنوں کے دوران مشرقی ہندوتان کے کچھ حصوں اوراگلے پانچ دنوں کے دوران شمال مشرقی ہندوستان میں الگ تھلگ بھاری بارش کا امکان ہے“۔

اس کے علاوہ ایجنسی نے راجستھان میں 29جون کو بھاری بارش کا امکان جتایاہے اس کے علاوہ 27اور 28جون کے روز بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس کے علاوہ 27جون کے روز ہماچل پردیش اوراتراکھنڈ میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

ائی ایم ڈی نے بتایاہے کہ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 26سے 30جون تک ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان جتایاہے جبکہ جنوبی داخلی کرناٹک میں 29اور30جون کے روز بارش کا قیاس لگایاہے۔

اس کے علاوہ 26سے 30جون کے درمیان کونکن اورگوا کے علاوہ ریاست گجرات کے گھاٹ علاقوں او رمدھیہ پردیش میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔