عابد علی خاں ٹرسٹ کے اُردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات کا 482 مراکز میں انعقاد
٭ 1994 ء سے پابندی کے ساتھ انعقاد ، 31 سال مکمل ٭ اب تک لگ بھگ بارہ لاکھ امیدواروں نے شرکت کی٭ شہر حیدرآباد کے علاوہ اضلاع اور پڑوسی ریاست میں مراکز
حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) عابد علی خاں ادبی ٹرسٹ اور ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے گزشتہ 31 برسوں سے پابندی کے ساتھ اردو دانی، زبان دانی، اردو انشاء کے امتحانات منعقد ہورہے ہیں۔ اس سال شہر حیدرآباد، سکندرآباد، اضلاع تلنگانہ کے علاوہ کرناٹک، مرہٹواڑہ کے جملہ 482 مراکز میں بہ یک وقت امتحانات کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جس میں 97,351 امیدواروں نے شرکت کی۔ یہ امتحانات جون 1994 ء سے شروع ہوئے ہیں اور اب تک تقریباً بارہ لاکھ امیدواروں نے شرکت کی جس میں کمسن بچوں سے لے کر معمر حضرات تک اور غیر مسلم اور غیر اُردو داں افراد کی شرکت شامل ہے۔ امتحانی مراکز کا اُردو کی سرکردہ شخصیات معائنہ کیا۔ پروفیسر انورالدین سابق صدر شعبہ اُردو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے زیرنگرانی امتحانات کا کامیاب انعقاد عمل میں آتا ہے۔ اس سال پروفیسر مسعود جعفری، ڈاکٹر ناظم علی، جہانگیر احساس اور پیرزادہ ساجد، قاری محمد دستگیر خان کے علاوہ اے پی ریاستی وزیر این فاروق نے بھی معائنہ کیا۔ امتحانی مراکز کے بعد جن تاثرات کو قلمبند کیا ہے اس کو پیش کیا جارہا ہے کہ اُردو زبان زندہ ہے اور اس کو سیکھنے کا جذبہ باقی ہے۔ اس سال محبوب حسین جگر ہال مرکز پر معمر 65 سالہ شاہدہ صاحبہ نے شریک امتحان رہیں۔ سیدہ اسماء، سید زبیرہ شیخ انجینئرنگ کی طالبات نے شرکت کی۔ گوہاٹی آسام سے تعلق رکھنے والے بسواجیت جرنلسٹ نے اردو امتحان دیا۔ عقیل احمد نے اپنے تاثر میں اُردو زبان سیکھنے کا ذوق ظاہر کرتے ہوئے اسے شیریں زبان قرار دیا۔ ڈاکٹر مسعود جعفری کی رہنمائی میں زبان دانی اُردو دانی انشاء سے اُردو کے آفتاب کی شعاؤں سے نئی نسل نہائی ہوئی ہے۔ ان امتحانات سے طلباء و طالبات میں نہ صرف اُردو فہمی پیدا ہورہی ہے بلکہ ان کے اندر بے پناہ ذوق و شوق پایا جارہا ہے۔ میں نے بچوں کی آنکھوں میں ایک چمک دیکھی، اس سے ان کے درخشاں مستقبل کا پتہ چلتا ہے۔ آج جشن اُردو تھا۔ اُردو امتحانات کے مراکز کی تعداد : (1) آئی پی ایس اسکول 56 ، (2) اقراء مشن ہائی اسکول نواب صاحب کنٹہ600 ، (3) ایڈرائڈ ہائی اسکول شاستری پورم 60 ، (4) مدرسہ اسلامیہ معارف القرآن 50 ، (5) کلپٹرک اسکول کالاپتھر (80) ، جس میں 2 غیر مسلم طالبہ نے حصہ لیا۔ (1) پٹلا ورومشی جماعت VI ۔ محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیرپورہ اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی بیرون دبیرپورہ حیدرآباد پر اُردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات کے موقع پر قاری محمد دستگیر خاں کی نگرانی میں جناب غلام متین الدین علی خاں، جناب محمد مصطفیٰ، جناب خواجہ محمد غوث الدین کے علاوہ ثمرین ایوب، محترمہ عفیفہ فاطمہ، محترمہ خدیجہ فاطمہ محترمہ نے ممتحن کے فرائض انجام دیا۔ 212 طلباء و طالبات اور گھریلو خواتین نے ان امتحانات میں شرکت کی۔ اس موقع پر جناب سید ابوالخیر جاوید، جناب سید شاہ یوسف حسین قادری موجود تھے۔