اب آدھار کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور بنک اکاؤنٹ کیلئے اب صرف ایک کارڈ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیان

,

   

نئی دہلی: آدھار کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور بنک اکاؤنٹ کیلئے اب آپ کو الگ الگ دستاویزات رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان سب کیلئے صرف ایک ”کامن کارڈ“ جاری کرنے مرکزی حکومت کا فیصلہ ہے۔ اسی کے ساتھ مردم شماری کے لئے نئی ٹیکنالوجی کی مدد لی جائے گی۔

نئے جن گڑنا بھون کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ 2021ء میں ملک میں مردم شماری کی جانے و الی ہے اس سلسلہ میں مردم شماری موبائیل ایپ جیسے ڈیجیٹل طریقہ سے مدد لی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک میں پہلی دفعہ 1865ء میں مردم شماری ہوئی تھی اور اب تک 16مرتبہ کی گئی ہے لیکن پہلی مرتبہ اس کیلئے موبائیل ایپ استعمال کیا جانے والا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں مردم شماری کو کاغذ پرہونے والی گنتی سے بدل کر ڈیجیٹل گنتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موبائیل ایپ کے ذریعہ مردم شماری میں یہ بھی ہوگا کہ اگر کسی شہری کی موت ہوتی ہے تو وہ مردم شماری میں شامل ہوجائے گا۔