اتراکھنڈہائیکورٹ کاچیف سکریٹری کو توہین عدالت معاملے میں نوٹس

   

نینی تال : اتراکھنڈ میں عوامی مقامات پر غیر قانونی مذہبی ڈھانچوں کو ہٹائے جانے کے معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ کرنے کے معاملے میں ہائی کورٹ نے بدھ کو ریاست کے چیف سکریٹری اوم پرکاش کو نوٹس جاری کیا۔جسٹس شرد کمار شرما کی عدالت کی جانب سے یہ نوٹس وکیل ویویک شکلا کی جانب سے دائر توہین عدالت کی سماعت کے بعد جاری کیا گیا ہے ۔عرضی گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ نے 29 ستمبر ,2009 کو حکم جاری کرکے سبھی ریاستی حکومتوں کو عوامی مقامات پر تعمیر کئے گئے غیر قانونی مذہبی ڈھانچوں (مندر،مسجد ،گرودواروں) کو ہٹائے جانے کے حکم جاری کئے تھے ۔