اتراکھنڈ: سرنگ میں 10 دن سے پھنسےزندہ مزدوروں کی پہلی ویڈیو جاری

   

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں 10 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر تعمیر سرنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔ سرنگ میں 10 دن سے پھنسے زندہ مزدوروں کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ میں 10 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر تعمیر سرنگ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔ مزدوروں کو صحیح سلامت نکالنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ انہیں کھانا، پانی اور آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ آج ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں کیمرے کے ذریعے مزدوروں کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مزدوروں کو زندہ دیکھا جاسکتا ہے۔ کیمرے میں واکی ٹاکی بھی لگایا گیا ہے جس کی مدد سے مزدوروں کو کیمرے کے سامنے آنے کا کہا گیا اور مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جلد باہر نکالنے کی تسلی دی گئی۔