اتراکھنڈ: یوم تحصیل پر عوامی مسائل کی سماعت

   

رودرپریاگ: علاقائی لوگوں کے مسائل کو جلد حل کرنے کے مقصد سے اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر سوربھ گہروار کی صدارت میں منگل کو بلاک وکاس آڈیٹوریم، جاکھولی میں یوم تحصیل کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سڑکوں، پینے کے پانی، بجلی، آبپاشی، تعلیم، معاوضہ، بندروں اور جنگلی جانوروں سے فصلوں کی حفاظت وغیرہ کے حوالے سے مقامی عوامی نمائندوں اور گاوں والوں کی جانب سے 58 شکایات درج کروائی گئیں جن میں سے 28 شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو بقیہ شکایات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ پی ایم جی اے وائی کی جانب سے گرام پنچایت تھاٹھی اور برما کے لیے سڑک کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ فراہم کرنے کے لیے ایگزیکٹیو انجینئر پی ایم جی ایس وائی کو مذکورہ گاؤں والوں کی فہرست تیار کرنے اور تین دن کے اندر معاوضہ کی رقم تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی۔