اترپردیش: بچہ چوری کے الزام میں ایک عورت کی پٹائی۔

,

   

غازی آباد: بچہ چوری کے الزام میں ایک ادھیڑ عمر کی عورت کو ہجوم نے مارا پیٹا۔ یہ واقعہ غازی آباد کے لونی علاقہ میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر اس عورت کا ایک ویڈیو وائرل ہوگیا جس میں ہجوم کے ہاتھوں عورت کی پٹائی ہورہی ہے اور وہ عورت روتے ہوئے لوگوں سے چھوڑدینے کے لئے کہہ رہی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) نیرج کمار نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔

جس میں ایک عورت کو بچہ چوری کے مشتبہ الزام میں ہجوم کے ہاتھوں مارا پیٹا جارہا ہے۔“ ایس پی نے بتایا کہ بچہ چوری کا الزام غلط ہے وہ اس کی دادی ہے۔وہ اپنے پوتے کو خریداری کروانے کے لئے لیجارہی تھی اسی دوران کچھ لوگوں نے اسے بچہ چوری کا الزام کہہ کر اسے مارنے پیٹنے لگے۔“ ایس پی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس عورت کو بچہ چور کہنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔“

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کہیں وہ بچہ چوری کا معاملہ دیکھیں تو 100ڈائل کر کے پولیس کو اطلاع دیں او رانہوں نے سوشل میڈیا کے صارفین سے خواہش کی کہ وہ کوئی نیوز فاروڈ کرنے سے قبل اس کی جانچ کرلیں۔