اترپردیش: جہیز کے لئے جھگڑ ا، داماد نے ساس کی ناک کو کتردیا او رصمدھی نے صمدھن کا کان کاٹ ڈالا۔

,

   

رائے بریلی(اترپردیش): مزید جہیز کے مطالبہ کو لے کر دو خاندانوں میں زبردست جھگڑا ہوگیا۔جہا ں ایک عورت کے شوہر اور اس کے خسر نے اس کے والدین پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ بریلی کے ناکاٹیہ علاقہ میں پیش آیا۔ ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق پولیس میں درج کردہ شکایت کے مطابق گنتھا رحمن کی دختر چاند بی کی شادی پراپرٹی ڈیلر محمد اشفاق سے ایک سال قبل ہوئی تھی۔ رحمن نے شادی کے موقع پر جہیز میں دیگر اشیاء کے علاوہ 10لاکھ روپے نقد رقم دی تھی۔ اب چاندبی نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔ اشفاق نے اپنے خسر رحمن سے مزید پانچ لاکھ روپے مانگے۔ رحمن نے دینے سے انکار کردیا جس پر اشفاق نے چاند بی پر حملہ کردیا۔

اس حملہ کی اطلاع پاتے ہی رحمن اپنی بیٹی کے سسرال اپنی بیوی گلشن کے ساتھ پہنچے۔ اور ان کی بیٹی کو زد وکوب کرنے پر رحمن نے اشفاق کو سخت سرزنش کی۔ اسی دوران رحمن اور اشفاق کے گھر والوں کے درمیان بحث و تکرار بڑھ گئی اور بات ہاتھا پائی تک آگئی۔ اشفاق او را س کے والد اظہار اور خاندان کے دیگر ارکان نے رحمن اور ان کی اہلیہ گلشن کو مارنے پیٹنے لگے۔ اسی دوران اشفاق نے اپنی ساس گلشن کی ناک کو کتردیا جبکہ اس کے والد اظہار نے اپنی صمدھن کے کان کو چاقو سے کاٹ دیا۔ اس کے بعد اشفاق اور اس کے والد اظہار فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پہنچ کر گلشن کو اسپتال منتقل کیا۔

بریلی کنٹومنٹ پولیس اسٹیشن میں ملزم اشفاق او ردیگر پانچ افراد کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات 323,326,504کے تحت درج کرلئے گئے۔ اسٹیشن ہاؤز آفیسر اویناش سنگھ یادو نے بتایا کہ ہمیں اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہیں ہم مقام واقعہ پہنچ گئے، ہم زخمی خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا۔ اور پانچ معلوم افراد اور ایک نامعلوم فرد کے خلاف کیسس درج کرلئے ہیں او ربہت جلد ملزمین کی گرفتار عمل میں آئے گی۔