مدھیہ پردیش: مڈ ڈے میلس کے دلت او رنچلے طبقہ کے طلبہ نے گھرسے پلیٹ لے کرآگئے۔

,

   

بلیا(اترپردیش): ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ طبقات او ردلت طبقات کے طلبہ نے پرائمری اسکول میں مڈ ڈے میلس کے لئے اپنی الگ رکابی (پلیٹ) اپنے اپنے گھروں سے لیکر آگئے ہیں۔ مڈڈے میلس ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولس میں دوپہر کے وقت دیا جانے والے کھانے کو کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ رام پور میں پیش آیا۔

ایک طالب علم نے اے این آئی کو بتایا کہ اسکول کی پلیٹ میں ہر کوئی کھا سکتا ہے لیکن ہمیں اپنی پلیٹس گھروں سے لانے کے لئے کہا جاتا ہے۔“ رام پور پرائمری اسکول کے پرنسپل پی گپتا نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان طلبہ کو اس طرح نہ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے لیکن وہ طلبہ اپنے کام سے بازنہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلبہ سے کہتے ہیں کہ وہ سب ایک ساتھ بیٹھیں اور ایک ساتھ کھانا کھائیں لیکن نچلے طبقات سے تعلق رکھنے والے الگ تھلگ بیٹھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شائد ان طلبہ کو گھر میں یہ کہا جاتا ہو۔ ہم انہیں بہت بار یہ سمجھا چکے ہیں کہ ہم سب برابر ہیں لیکن اونچے ذا ت کے طلبہ نچلے ذات کے طلبہ سے دور رہتے ہیں۔