اترپردیش میں انتظامات سخت تعلیمی ادارے 11 نومبر تک بند

,

   

بابری مسجد معاملہ میں آج سپریم کورٹ اپنا آخری فیصلہ سناۓ گا، اسی کے پیش نظر اترپردیش میں سیکیورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں، اور گیارہ نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں۔

سرکاری ترجمان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے ایودھیا معاملہ پر دیئے جانے والے فیصلے کے پیش نظر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے فیصلے کو جیت ہار کی نظر سے نہ دیکھا جائے۔ یہ ہم تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ریاست میں امن و قانون اور یکجہتی کو ہر حال میں قائم رکھیں۔انہوں نے کہا کہ افواہوں پر ہرگز توجہ نہ دیں۔

وزیر اعلیٰ کا دعویٰ ہے کہ ریاست کی تمام سیکورٹی فورسز امن قائم رکھنے کےلیے پرعزم ہیں، اگر کوئی بھی افواہ پہلانے کی کوشش کرے گا اس پر سخت نظر رکھی جائے گی اور قانونی کاروائی کی جاۓ گی۔

اور پوری ریاست میں پولیس دستوں نے فلیگ مارچ کیا ہے، اور تمام گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یاست کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے ساتھ ساتھ پولیس سوشل میڈیا پر سخت نگرانی کر رہی ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر تمام گاڑیوں کی چینگ کی جارہی ہے ۔