اترپردیش میں بھی طوفان تاوتے کا اثر! کچھ اضلاع میں ہورہی ہے موسلادھاربارش ، اگلے 48 گھنٹوں تک اتر پردیش میں ہوسکتی ہے بھاری بارش

,

   

بحیرہ عرب میں اٹھے طوفان تاوتے کے اثرات مہاراشٹر اور گجرات میں ختم ہو رہے ہیں لیکن اب اس نے یوپی میں اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ طوفان کے اثرات کے بیچ فعال مغربی اضطراب کی وجہ سے پورے اترپردیش میں موسم کے مزاج بدل گئے ہیں۔ امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں تک موسم کا یہ رجحان برقرار رہے گا۔ اس مدت کے دوران ، تیز ہوا کے ساتھ مغربی یوپی سے مشرقی یوپی تک بارش کا امکان ہے۔ کچھ اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے لیکن محکمہ موسمیات نے کچھ اضلاع میں تیز بارش کا اورنج الرٹ کا انتباہ جاری کیا ہے۔ کچھ اضلاع میں رک رک کر کل سے بارش ہورہی ہے