دسہرہ کے موقع پر دو مقامات پر گڑبڑ، تین افراد گرفتار
لکھنو : اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک مسلم شخص ہجومی تشدد کے حملہ میں جاں بحق ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی ۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر موٹر سائیکل کے تصادم سے پیش آیا ، جس کے نتیجہ میں دو گروہوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس میں ارشاد محمد کی موت ہوگئی جس کے سرپر شدید چوٹیں آئیں ۔ پولیس کی بھاری تعیناتی کے باوجود رات بھر کشیدگی برقرار رہی ۔ ہاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک ورما نے واقعہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو لوہاری مارکٹ کے قریب ایک زخمی شخص ارشاد کے بارے میں اطلاع ملی ۔ بہادر گڑھ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع پر جوابی کارروائی کی اور ارشاد کو مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا ، جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔