اترپردیش: نان ویج فراہم نہ کرنے پر ہوٹل اسٹاف کو زد و کوب، نقد رقم بھی لوٹنے کی کوشش۔ ملزمین گرفتار

,

   

مظفر نگر (اترپردیش): پور کازی بائی پاس روڈ دہلی۔ ہریدوارنیشنل ہائی پر ایک ہوٹل میں نان ویج کھانا فراہم کرنے سے انکار کرنے پر تین افراد نے ہوٹل ملازمین کو زد وکوب کرنا شروع کردیا اور غلہ میں سے نقد رقم نکالنے کی کوشش بھی کی گئی۔ پولیس نے ان تینوں کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق ملزمین ایک کے ذریعہ ہوٹل آئے اور نان ویج کھانا فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔ جس پر ہوٹل مالک نے فراہم سے انکار کردیا۔ شدید غصہ کے عالم میں یہ تینوں ہوٹل ملازمین کو مارنا پیٹنا شروع کردیا اور ہوٹل کے غلہ میں سے نقد رقم لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی اور تینوں کو گرفتار کرلی۔ ان کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 323,393,504,427 کے تحت گرفتار کرلیا۔