اجمیر میونسپل انتخابات میں کانگریس کا74 وارڈوں پر مقابلہ

   

اجمیر: راجستھان میں 28 جنوری کو ہونے والے اجمیر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں صرف 74 وارڈوں میں ہی حکمران جماعت کانگریس انتخابات لڑ رہی ہے ۔ اس انتخابات میں کانگریس نے وارڈ 11 ، 12 اور 13 میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں اور وارڈ 7 اور 77 میں کانگریس کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں ، جبکہ وارڈ نمبر 29 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہیم لتا بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں