اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں دسویں گرو شری گرو گوبند سنگھ مہاراج کا 357 واں پرکاش اتسوبہت ہی خوشی اور مذہبی رسومات کے ساتھ منایا گیا۔ اجمیر گرو سنگھ سبھا کی طرف سے مارٹنڈل برج پر واقع سینئر ریلوے انسٹی ٹیوٹ میں ایک خصوصی کیرتن دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھ برادری کی خواتین، مردوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دمدمی ٹکسال جتھا بھنڈرا کے سہج پال سنگھ اور ان کے دوستوں نے شبد پڑھ کر سنگت کو مسحور کیا۔ گیانی نرمل سنگھ کتھا کیرتن کریں گے ۔ یہ پروگرام دوپہر تین بجے تک جاری رہے گا۔