اجیت پوار مہاچیف منسٹر کے طور پر یکناتھ شنڈے کی جگہ لے سکتے ہیں۔ مخالف لیڈر

,

   

وڈیٹیوار نے یہ بھی دعوی کیاکہ شنڈے کو اسپتال میں داخل کرنے اور بعد میں ’صحت‘کی بنیاد وں“ پر ان کی جگہ لینے کی تیاریاں جاری ہیں۔
گڈچورلی۔ مہارشٹرا میں اپوزیشن لیڈر وجئے وڈیٹیوار نے اپنی رائے میں کہاکہ چیف منسٹر کے طور پر یکناتھ شنڈے کوہٹاکر اجیت پوارکو جگہ دی جاسکتی ہے۔ گڈچورلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وڈیٹیوار نے یہ بھی دعوی کیاکہ شنڈے کو اسپتال میں داخل کرنے اور بعد میں ’صحت‘کی بنیاد وں“ پر ان کی جگہ لینے کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ این سی پی سربراہ شرد پوار اور این سی پی کے باغی اراکین اسمبلی کے گروپ کی قیادت کرنے والے اجیت پوار کی حال ہی میں پونے میں ملاقات ہوئی ہے جس میں شنڈے کے ممکنہ متبادل کے بار ے میں قیاس آرائیاں پرگئی ہیں اور اجیت کے وفادار اراکین اسمبلی کے درمیان بات چیت کے پیش نظر انہیں وزیراعظم بنایاجاسکتا ہے“۔

ستارہ میں اپنے گاؤ میں موجود ہ شنڈے کی ”صحت“ کے متعلق بات چیت اس وقت تیزہوگئی جب ا ن کے حامی ایم ایل اے سنجے شرت نے حال ہی میں یہ دعوی کیاتھا کہ 24گھنٹے کام کرنے کی وجہہ سے چیف منسٹر بیمار ہوگئے ہیں۔ وڈیٹیوار نے کہاکہ ”یہ جانکاری باہر آرہی ہے کہ یکناتھ شنڈے کو اسپتال میں داخل کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان کے جگہ نئے چیف منسٹر کولایاجائے گا“۔

مہارشٹر اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن نے یہ بھی دعوی کیاہے کہ چیف منسٹردفتر(سی ایم او) نے کہا ہیکہ شنڈے کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔کانگریس کے مذکورہ سینئر لیڈر نے کہاکہ ”مجھے ڈر ہے کہ انہیں (شنڈے) اسپتال میں دو ماہ کے لئے داخل کردیاجائے گا او رہوسکتا ہے کہ صحت کی بنیاد پر انہیں بدل دیاجائے۔ مہارشٹرا کی عوام کو استفسار ہے کہ آیا شنڈے کو صحت کی بنیاد پر اسپتال میں داخل کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں“۔

قابل غور ہے کہ شیو سینا(یو بی ٹی) ترجمان سامعنا نے بھی شنڈے کی ”بیماری‘ کے متعلق رکن اسمبلی شرت کے دعوی کا حوالہ دیاتھا۔ پیر کے روز سامعنا کے اداریہ میں لکھا گیاہے کہ ”شنڈے 24گھنٹے کام کررہے ہیں مگر وہ ریاست میں کہیں بھی نظر نہیں آرہے ہیں۔

اگر وہ اپنے عہدہ کسی بھی وقت چلاجانے کے خوف میں سو نہیں رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں“۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس لیڈر پرتھو ج چوہان نے پچھلے ماہ دعوی کیاتھا کہ اجیت پوار جوشیو سینابی جے پی حکومت کا حصہ ہیں کا تقرر10اگست تک چیف منسٹر کی حیثیت سے ہوجائے گا۔ مہارشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر اور سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر فنڈنایوس نے اس دعوی کو مسترد کردیاتھا۔

فنڈنایوس نے کہاتھا کہ اجیت پوار ان کے چیف منسٹر بننے کی حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں اور اسی پر 2جولائی کے روز جب انہوں نے این سی پی کے اٹھ اراکین اسمبلی کے ساتھ ریاستی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی اس سے قبل بات ہوچکی ہے۔