اجیت پوار نے مہارشٹرا کی عوام کی ”پیٹھ میں خنجر“ گھونپا ہے۔ راوت

,

   

ممبئی۔ریاست میں ائی اچانک سیاسی تبدیلی کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت‘ جو این سی پی‘ سینا کانگریس کی مہارشٹرا میں حکومت کے خواب دیکھ رہے تھے‘ ہفتہ کی صبح ریاست کے نئے ڈپٹی چیف منسٹراجیت پوار پر مہارشٹرا کی عوام او رچھتراپتی شیو اجی مہاراج کی ”پیٹھ میں خنجر“ گھونپنے کا الزام عائد کیاہے۔

راوت نے کہاکہ ”سلسلہ وار ملاقاتوں میں جب اجیت پوار ہماری آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات نہیں کررہے تھے‘ اس وقت ہی ہمیں اس طرح کی تبدیلیوں سے واقفیت حاصل ہوگئی تھی۔

یہاں تک کہ شراد پوار کو اسوقت کچھ خدشات پیدا ہوگئے تھے جب ان کے بھتیجے(اجیت پوار) نے اچانک اکٹوبر الیکشن سے قبل اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دی تھی“۔

انہوں نے اجیت پوار کو شرد پوار جیسے ایک سینئر لیڈر کو بھی ان کے بھتیجے نے اندھیری میں رکھا ہے۔

راوت نے کہاکہ اجیت پوار نے جمعہ کی دیر رات تک بھی شیو سینا‘ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی او رکانگریس قائدین کے ساتھ ٹہر ے ہوئے تھے اور وہ معمول پر دیکھائی دے رہے تھے۔

تاہم کچھ گھنٹوں بعد حالات تیزی سے تبدیل ہوگئے‘ سیاسی بحران اٹھا جس کو شیو سینا ایم پی نے بی جے پی کو ”مہارشٹرا کے لوگوں کو دھوکہ“قراردیا ہے۔

روات نے کہاکہ سینا کے صدر ادھوٹھاکرے او راین سی پی صدر شرد پوار ہفتہ کے روز ان تمام معاملات کی تفصیلات پر پریس کانفرنس کریں گے۔

درایں اثناء تمام بڑے قائدین مذکورہ تین پارٹیوں کے کا فون بند ہے‘ جو اس تبدیلی سے حیران ہیں۔