احتجاجوں‘ تشدد کے باوجود جامعہ ہندوستان کی ٹاپ 10یونیورسٹیں میں شامل

,

   

نئی دہلی۔عالمی وباء کویڈ19کے اس دور میں حالیہ عرصہ کے دوران بڑے پیمانے پر سیاسی احتجاجی مظاہروں اور تصادم کے باوجود دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے وقار کی برقراری میں کامیاب رہا ہے اور اس کو ہندوستان کی دس ٹاپ یونیورسٹی میں مقام حاصل ہوا ہے اور پہلی مرتبہ ہے۔

ایچ آرڈی منسٹر رامیش پوکھریہ کے ہاتھوں جمعرات کے روز جاری رپورٹ میں یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ ایچ آر ڈی منسٹر کی رینکنگ فریم ورک(این آئی آر ایف) انڈیا رینکنگ رپورٹ2020میں ٹاپ10یونیورسٹی میں جگہ بنائی ہے۔

پچھلے سال بارہویں مقام پر رہنے والی مذکورہ یونیورسٹی نے اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے ملک کے یونیورسٹی زمرے میں دسواں مقام بنایا ہے۔ مجموعی زمرے میں نیورسٹی 16ویں نمبر ہے جبکہ پچھلے سال

مذکورہ زمرے میں یونیورسٹی کا مقام19نویں نمبر پر تھا۔ اعلی ادارے جیسے ائی ائی ٹی ایم ایس‘ ائی ائی ایس سی‘ اورد یگر اعلی تکنیکی اداروں اور یونیورسٹیوں کو بھی مجموعی زمرے میں شامل کیاگیاہے۔

یونیورسٹی کی کارکردگی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جے ایم ائی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نجمہ اختر نے کہاکہ”درجہ بندی کے مقابلے کی روشنی اورمذکورہ یونیورسٹی درپیش مشکلات کے وقت میں یہ کامیابی کافی اہم ہے“۔

این آئی آر ایف 2020نے ملک میں جے ایم ائی فیکلٹی آف لاء کو نواں‘ فیکلٹی آف اگریکلچر اور ایکسٹکس کو دسواں‘ فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کو 19واں‘ فیکلٹی آف انجینئرینگ اور ٹکنالوجی کو 28ویں‘ فیکلٹی آف مینجمنٹ کو34واں مقام دیا ہے۔

مذکورہ درجہ بندی کا پیمانہ‘ تدریس‘ سیکھنے‘ وسائل‘ تحقیق‘ پیشہ وارانہ مشق‘ گریجویشن کے نتائج‘ دیگر نتائج پر مشتمل ہے۔

حال ہی میں جامعہ کو ہندوستان کے ادارے جس میں ائی ائی ایس سی اور ائی ائی ٹی ایس بھی شامل ہیں ان میں 15واں مقام ملاتھا۔ یونیورسٹی میں جے ایم ائی کیوایس ورلڈ یونیورسٹی درجہ بندی میں ملک کے اندر6واں مقام پر ہے