احتجاجی ’’ پاکستان جاؤ ‘‘ : ایس پی میرٹھ

,

   

اعلی عہدیدار کا ویڈیو وائرل ، ہر گوشہ سے تنقید
میرٹھ ۔ 28 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اترپردیش کے میرٹھ میں احتجاج کے موقع پر ایک سینئر پولیس عہدیدار کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں میرٹھ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقامی افراد سے کہہ رہے ہیں وہ سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے کہہ دو کہ ’’ پاکستان چلے جائیں ‘‘ ایس پی کو یہ بھی کہتے ہوئے سنایا گیا ہے کہ ’’ کھاؤ یہاں کا ، گاؤ کہیں اور کا ‘‘ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا جس پر ایس پی نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’ غیر سماجی عناصر پاکستان کی تائید میں نعرے لگارہے تھے ۔ ایس پی کے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے سرکاری اداروں میں فرقہ پرستی کا زہر گھولنے کا بی جے پی پر الزام عائد کیا ۔ یہ واقعہ 20 ڈسمبر کو بساری گیٹ پولیس اسٹیشن علاقہ میں پیش آیا جب ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ نے ایک تنگ گلی میں مقامی افراد سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ یہ ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہوا ہے جس پر مختلف گوشوں سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔