احتجاجی کسانوں میں شامل پنجاب کا شخص کار میں آگ لگنے سے فوت

   

نئی دہلی: دہلی۔ ہریانہ سرحد پر احتجاج کررہے کسانوں میں شامل 65 سالہ پنجابی شخص اس وقت فوت ہوگیا جب کار میں اچانک آگ لگ گئی جس میں وہ سو رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا، اس میں کوئی سازش نظر نہیں آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس کے دوستوں نے آگ کو بجھانے کی بھی کوشش کی۔