احمد آباد میں اندرون پانچ دن2 مسلم آٹو ڈرائیور س تشدد کا نشانہ

   

احمدآباد :گجرات کے احمد آباد میں صرف پانچ دنوں کے دوران دو مسلم آٹو ڈرائیورس پر شرپسندوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ ایک آٹو کو بھی نذر آتش کردیا۔ احمد آباد میں ایک مسلم آٹو ڈرائیور نواب سلطان کو گذشتہ پیر کو تین شرپسندوں نے مبینہ طور پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا اور آٹو کو نذرآتش کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک پر کچھ نوجوان ہولی کھیل رہے تھے اس دوران آٹو پر رنگ پھینکا گیا تو مسلم آٹو ڈرائیور نے اعتراض کیا جس پر انہوں نے آٹو ڈرائیور رسول پر حملہ کردیا۔ رسول نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں 4شرپسندوں نے معذور مسلم آٹو ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایااور چاقو سے وار کرکے شدید زحمی کردیا۔

فی الحال رسول ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس معاملہ میں وارڈ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس معاملہ پر رکن اسمبلی عمران کھیڑا والا نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور پولیس سے ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔