سنبھل : یوپی پولیس نے ایک مسلمان شخص کو ہندو دیوتاؤں کی تصویر چھپے اخبار میں چکن رکھ کر بیچنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔سنبھل میں ایک مسلمان شخص طالب حسین کو اخبار میں لپیٹ کر چکن بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جبکہ اخبار پر ہندو دیوتاؤں کی تصویر چھپی تھیں۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ طالب سے پوچھ تاچھ کیلیے پولیس کی ٹیم جب اس کی ہوٹل پر پہنچی تو اس نے مبینہ طور پر اہلکاروں پر حملہ کردیا۔