اخلاقی جرم میں ملوث ہونے پر ایرانی خاتون کو 74 کوڑوں کی سزا

   

تہران : ایرانی عدالت نے ایک خاتون کو سر عام اخلاقی حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں کوڑوں کی سزا سنائی ۔ فیصلے کے مطابق خاتون نے مناسب لباس اور سر ڈھانکنے میں کوتاہی کی تھی اور قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔عدالت سے کوڑوں کی سزا پانے والی خاتون رویا ہیشمتی نے عوامی مقامات پر ایسے لباس کا خیال نہیں رکھا جو ضروری تھا۔ عدالتی ویب سائٹ میزان کے مطابق اس جرم میں اسے 74 کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایران میں تمام خواتین کیلئے لازم ہے کہ وہ گردنوں اور سروں کو ڈھانپ کر باہر نکلیں۔ خواتین کو اس اخلاقی قانون کا 1979 کے ایرانی انقلاب کے فوری بعد سے پابند بنایا گیا ہے۔ایران میں اخلاقی قانون کی خلاف ورزی پر کوڑے کی سزا ملنا غیرمعمولی بات ہے۔