ادارہ سیاست سے نیٹ کی خصوصی کوچنگ

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : ادارہ سیاست اور محبوب حسین جگر کیرئیر گائیڈنس کی جانب سے NEET (نیٹ ) کوچنگ برائے اردو میڈیم اور انگلش میڈیم طلبہ کا 18 مارچ سے آغاز ہوگا ۔ عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں روزانہ صبح 7 تا 11 بجے دن ماہرین تعلیم کی نگرانی میں کلاسیس چلائے جائیں گے ۔ ان کلاسیس سے استفادہ کرنے والے طلباء وطالبات کو نیٹ میں رینک حاصل کرتے ہوئے بی یو ایم ایس ، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے مل سکتے ہیں ۔ کورس کوآرڈینٹر سید خالد محی الدین اسد کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف مضامین کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ جو طلباء وطالبات نیٹ کی فیس ادا کرچکے ہوں اس کوچنگ میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ ان کے لیے ایس ایس سی میمو انٹر میڈیٹ کا ہال ٹکٹ اور نیٹ کا آن لائن پیپر دو پاسپورٹ فوٹوز پیش کرنا ضروری ہے ۔ طلبہ کا سائنس مضامین میں 50 فیصد نمبرات حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اردو یا عربی زبان دوم ہونا بھی ضروری ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9391160364 یا دفتر سیاست پر صبح 11 تا شام 5 بجے ربط کریں ۔۔