اداکاری اور ہدایت کاری الگ نہیں :اجے دیوگن

   

ممبئی۔ اداکار اور فلمساز اجے دیوگن، جو اپنی آنے والی فلم بھولا کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے کہا ہیکہ وہ کام کے عمل سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور وہ اداکاری یا ہدایت کاری میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر سکتے کیونکہ یہ سب ایک ہے۔ اجے فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران، جو فلم 30 مارچ کو اسکرینوں پر آنے کے لیے تیار ہے، ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کیا زیادہ پسند ہے – اداکاری یا ہدایت کاری تو انہوں نے مذکورہ بالا خیال ظاہر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں کام کرنے کے عمل سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ آپ اداکاری اور ہدایت کاری کو الگ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ سب ایک ہے۔ آپ کو مکمل فلم سازی کا مزہ آتا ہے۔ آپ کو صبح اٹھنے اورکام پر جانے کا مزہ آتا ہے اور یہ دونوں اس کا ایک حصہ ہیں۔ یہ ایک مجموعہ ہے۔ ایک کے بغیر دوسرے سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے۔بھولا ایک ایکشن تھرلر ہے جس میں تبو، دیپک ڈوبریال، سنجے مشرا اورگجراج راؤ بھی ہیں۔ یہ مبینہ طور پر2019 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم کیتھی کا ریمیک ہے، جس میں کارتی مرکزی کردار میں ہیں، اس کے ساتھ نارائن، ارجن داس، ہریش ، عثمان، جارج میریان اور دھینا اہم کرداروں میں ہیں۔