اداکار جونیئر محمود کو کینسرکا عارضہ، جانی لیور نے عیادت کی

   

ممبئی: ہندی فلم صنعت میں کئی فلموں میں ادارکای کے جوہر دکھانے اور معروف فلموں برہم چاری، میرا نام جوکر، بمبئی ٹو گوا اور کٹی پتنگ جیسی فلموں سے مشہور اداکار جونیئر محمود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کے دوست رحیم سید نے کہاکہ کینسر جگر اور جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 2 ماہ سے بیمار تھے اور شروع میں ہم نے سوچا تھا کہ شاید انہیں کوئی معمولی مسئلہ ہے لیکن اس کے بعد اچانک ان کا وزن کم ہونا شروع ہو گیا اور جب میڈیکل رپورٹس آئیں تو بتایا گیا کہ جگر اور پھیپھڑوں میں کینسر ہے اور آنت میں رسولی ہے ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ اسٹیج فور کینسر ہے ۔ اس موقع پر اداکارجانی لیور نے بیمار اداکار کے ساتھ بات چیت کی اور عیادت کے لیے آئے ۔ جونیئر محمود نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے کئی مراٹھی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی ہے ۔