اداکار راجیو کپور ‘ 58 سال کی عمر میں چل بسے

   

ممبئی ۔ ادکار ۔ ڈائرکٹر راجیو کپور کا آج دیہانت ہوگیا ۔ ان کی عمر 58 سال تھی ۔ وہ اپنے وقتوں کے معروف فلمساز و اداکار راج کپور کے فرزند تھے ۔ انسٹا گرام پر سب سے پہلے آنجہانی رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے راجیو کپور کی موت کی توثیق کی ۔ انہوں نے اپنے دیور کی ایک تصویر پوسٹ کی اور RIP تحریر کیا ۔ فوری طور پر راجیو کپور کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔ راجیو کپور نے 1983 میں فلم ایک جان ہیں ہم سے اپنے اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ تاہم ان کی بحیثیت ہیرو پہلی فلم رام تیری گنگا میلی تھی جو بہت ہٹ ہوئی ۔ اس فلم کو راج کپور نے ڈائرکٹ کیا تھا ۔ بعد میں راجیو کپور نے آسمان ‘ لور بوائے ‘ زبردست اور ہم تو چلے پردیش جیسی فلموں میں بھی کام کیا تھا ۔ ان کی پہلی ڈائرکشن والی فلم حنا تھی ۔ انہوں نے بحیثیت ہیرو آخری فلم 1990 میں ذمہ دار کی تھی ۔ بعد میں وہ پروڈکشن میں آگئے تھے ۔