ادے پور : کرفیو میں 14 گھنٹے کی نرمی

   

ادے پور: راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل کیس کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کے بعد بدھ کو مختلف تھانوں کے علاقوں میں نافذ کرفیو میں 14 گھنٹے کے لیے نرمی دی گئی۔دھان منڈی، گھنٹگھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، ساوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرنماگری، پرتاپ نگر اور سکھر دھان منڈی، گھنٹگھر، امباماتا، ہاتھی پول، سورج پول، بھوپال پورہ اور ساوی پورہ میں آج صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی۔ان علاقوں میں لوگ کھلی دکانوں پر اپنی ضرورت کے سامان کی خریداری کرتے نظر آئے ۔قابل ذکر ہے کہ 28 جون کو ادے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں کنہیا لال کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر شہر کے ان تھانہ علاقوں میں اس دن رات آٹھ بجے سے لے کر اگلے دن تک کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔