اراضی کے مسلئے پر سرکاری عہدیدار کے پیروں پر گرے کسان

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو کسانوں کو ایک سرکاری عہدیدار کے پیروں پر گرا ہوا دیکھا جاسکتا ہے‘ جو اراضی کے معاملے میں انصاف کی گوہار لگارہے ہیں۔

پیر کے روزسوشیل میڈیاپر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیرل ہوا۔ضلع رنگا ریڈی کے چیوڑلہ میں معمر کسان ایک ریونیوعہدیدار کے پیروں پر گرکر اپنی ”پٹہ‘‘ یا اراضی سے متعلق پاس بک واپس دینے کی گوہار لگارہے ہیں

جس کو انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں جانچ کے دوران اس سے چھین لیاتھا۔

https://twitter.com/sushilrTOI/status/1168188666457378816?s=20

کسانوں کو گوہار کو نظر انداز کرتے ہوئے مذکورہ افیسر کو اگے بڑھتا صاف ہوا صاف طور پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔برسراقتدار تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رنگا ریڈی ضلع کلکٹر سے فوری مداخلت کرنے اور معاملہ کی جانچ کرنے کی درخواست کی۔

چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے بیٹے راما راؤ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”انفرادی حقوق کسی سرکاری عہدیدار یا عوامی نمائندے کے مرہون منت نہیں ہونا چاہئے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اراضی کے مالکانہ حقوق سے جڑے معاملات میں تلنگانہ حکومت بہت جلد نیارونیو ایکٹ لائے گی“۔

ویڈیو میں دیکھائی دینے والے کسان کی شناخت ستیا اور ان بھائی لنگیا کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ ان کی مورثی زمین سے دو ایکڑ اراضی پٹہ دار پاس بک لے جانے کے بعد کسی دوسرے کے نام پر منتقل کردی گئی ہے۔

ان کا دعوی ہے کہ کلکٹر او رمنڈل ریونیو افیسر (ایم آراو) انہیں بھروسہ دلارہے ہیں کہ ان کی زمین کی بازیابی کردیں گے‘

مذکورہ مقامی عہدیدار نہ صرف کام کرنے سے انکار کررہے ہیں بلکہ انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ لنگیانے کہاکہ”وہ ہمیں جیل بھیجنے کی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں“