ہرارے: ہندوستانی ارب پتی ہرپال رندھاوا اور ان کے بیٹے کے بشمول کئی دیگر افراد جنوب مغربی زمبابوئے میں ہیرے کی کان کے قریب خانگی طیارہ کے حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔بتایا گیا کہ فنی خرابی کے سبب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔ رندھاوا گولڈ ، نکل ، کاپر وغیرہ کی ریفائننگ اور پروڈکشن کے بزنسمین تھے ۔